100 لفظوں کی کہانی

June 24, 2024

لائیک ……

کل تم نے سوشل میڈیا پر حاشر کی پوسٹ کو لائیک کیا تھا؟

ڈوڈو نے سوالیہ نگاہوں سے دیکھا۔

ہاں، کیا تھا، میں نے تسلیم کیا۔

لیکن وہ قابل اعتراض پوسٹ تھی، ڈوڈو نے بھنویں سکیڑیں۔

میں چپکا رہا۔

تم نے وسی بابا کی پوسٹ کو بھی لائیک کیا تھا۔

اس نے کسی ماڈل کی تصویر پوسٹ کی تھی۔

ڈوڈو کی اس بات پر بھی میں خاموش رہا۔

تم عدنان کی بھی ہر اچھی بری پوسٹ کو لائیک کرتے ہو۔

کیوں؟ ڈوڈو نے پوچھا۔

میں نے کہا،

ڈوڈو، سوشل میڈیا پر پوسٹ کو نہیں، دوست کو لائیک کیا جاتا ہے۔