ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار 500 چھکوں کا ریکارڈ قائم

June 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایونٹ میں 500 چھکے مارے گئے ہیں۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے اکشر پٹیل نے رواں ورلڈ کپ کا 500 واں چھکا لگایا۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ورلڈ کپ کے51میچز میں500چھکے لگے، ورلڈ کپ2021کے45میچز میں 405، 2022 میں 331، 2016 میں 314 اور 2014 میں 300 چھکے لگے تھے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی بولر اینرخ نورکیا نے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔ وہ ایونٹ میں 100 ڈاٹ بالز کرانے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں، نوکیا ورلڈ کپ میں اب تک 102 ڈاٹ بالز کرا چکے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ہی مارکو یانسن نے اس ایڈیشن میں 96 ڈاٹ بالز کرائیں جبکہ نیدرلینڈز کے فریڈ کلاسن نے 2022 ورلڈ کپ میں 93 ڈاٹ بالز کرائی تھیں۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ 15 شکار کے ساتھ ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔