سیمی فائنل میں شکست پر انگلش کپتان اپنے فیصلوں سے مایوس

June 29, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے اپنے ہی فیصلوں پرمایوسی کا اظہار کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہرانے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا تھا، سیمی فائنل میں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ ہم معین علی سے بولنگ کر اسکتے تھے، سیمی فائنل سے پہلے کافی سوچا کے چار فاسٹ بولرز کھلائیں یا نہیں، وہی پلیئرز سلیکٹ کیے جو ہمارے پاس تھے۔ دوسری جانب انگلش کپتان نے اس میچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں1000رنز مکمل کرلیے،بھارت کیخلاف اننگز کا10واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ جوش بٹلر ورلڈ کپ میں 1000 رنز کرنے والے چوتھے کرکٹر ہیں ان کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 1216، روہت شرما نے 1211 اور جے وردھنے نے 1016 رنز بنائے ہیں۔