ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پہلی بار ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیموں کا سامنا

June 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی دو ناقابل شکست ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں میں کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں کامیاب ہونے کے بعد، ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری ناقابل شکست ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 26ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے جس میں بھارت 14جنوبی افریقا11میں کامیاب رہا، ایک میچ بے نتیجہ ثابت ہوا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں کے درمیان کھیلے گئے چھ میچوں میں چار بھارت اور دو جنوبی افریقا جیتا ہے۔