بھارتی کپتان روہت شرما نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لئے

June 29, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد بطور کپتان 49 جیت کے ساتھ کامیاب ترین قائد بن گئے، انہوں نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ روہت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے سنگ میل عبور کیا تھا۔ وہ 150 ٹی20انٹرنیشنل اننگز میں4ہزار222رنز بنانے والے پہلے بیٹر ہیں جبکہ بابراعظم116اننگز میں4ہزار145رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ روہت شرما نے مسلسل جیت کے سلسلے کو بھی11میچز تک بڑھادیا ہے، وہ تمام فارمیٹس میں5000رنز بنانے والے پانچویں بھارتی کپتان بھی بن گئے، ان سے قبل محمد اظہر الدین، سارو گنگولی، مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کو یہ اعزاز حاصل ہے۔