چنئی ٹیسٹ، بھارتی خاتون کرکٹر کی تیز ترین ڈبل سنچری

June 29, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارتی خواتین کر کٹ ٹیم نے چنئی میں جنوبی افریقا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 525 رنز بنائے۔ اوپنر شیفالی ورما نے خواتین کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر تے ہوئے تیز ترین ڈبل سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔20 سالہ شیفالی نے 194 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی ۔ شیفالی ورما 197 گیندوں پر 205 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔