اقبال ٹاؤن : سلنڈروں کی دکان میں دھماکہ ،1جاں بحق،4زخمی

July 01, 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ ایدھی سنٹرکے قریب سلنڈر دھماکے میں 1شخص جاں بحق 4 افرادزخمی ہوگئے۔ دھماکہ ایک سلنڈر کی دوکان میں ہوا ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ،متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔