آئی جی نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کوذاتی گھرفراہم کردیا

July 01, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راجن پور پولیس کے شہید کانسٹیبل شکیل احمد کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق مہر فیاض کالونی شالیمار لاہور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ گھر کی مالیت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھروں کیلئے فنڈز جاری کئے۔ شہید کانسٹیبل شکیل احمد نے گذشتہ برس جون میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔