انسداد پولیو مہم کاآج سے آغاز

July 01, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور سمیت 5اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو رہا ہے راولپنڈی، بہاولپور، لودھراں، مظفر گڑھ بھی ان اضلاع میں شامل ہیں مہم کے دوران 45 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ،32 ہزار پولیو ورکر مہم کے دوران فرائض انجام دیں گے ۔