صوبائی وزیر صحت سے امریکی وفد کی ملاقات، نرسنگ کی بہتری پرتبادلہ خیال

July 01, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق سے امریکی وفد نیو یارک سٹیٹ اسمبلی آف پاکستان کے ڈپٹی سپیکر فل ریموس کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی ں۔ وفد میں انجیلا ریموس، الیس بروک، کرسٹیئن ماکاریؤ، میگیؤل مینا، اطہر ترمذی اور دیگرنے شرکت کی۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے معاہدہ کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہ پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز کا درجہ دیا جا چکا ہے ۔ ڈپٹی سپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی آف پاکستان مسٹر فل ریموس نے حکومت پنجاب کے ساتھ نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں حلقہ پی پی 153 کے حوالہ سے واسا حکام نے بھی ملاقات کی۔