منہاج القرآن علماء کونسل کا یکم تا10محرم ’’پیغام امام حسینؓ و اتحاداُمت کانفر نسوں‘‘کے انعقاد کافیصلہ

July 01, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن علماء کونسل کا اجلاس علامہ غلام اصغر صدیقی کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام یکم محرم تا 10 محرم 100 شہروں میں ”پیغام امام حسینؓ و اتحاد اُمت کانفرنسز“ منعقد کی جائیں گی اور محرم الحرام کے مقدس مہینے کو عظمت اہل بیت اطہارؓ کے طور پر منایا جائے گا۔ اجلاس میں علامہ محمد اشفاق علی ، علامہ سید امداد حسین شاہ، علامہ عامر ندیم، علامہ محمد افتخار گولڑوی، علامہ مفتی محمد رفیق قادری، علامہ ضیاء لطیف نوشاہی، مفتی خلیل حنفی سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔