مسلم حکمران بے حسی کی چادر اتار کرحق حکمرانی ادا کریں،مولانازاہد محمود قاسمی

July 01, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین مرکزی علما ء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نےختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئےکہاکہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کاواحد حل صرف جہاد فی سبیل اللہ ہے،مسلم حکمران بے حسی کی چادر اتاریں اور امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے حق حکمرانی اداکریں،مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل امت کی گردن پر قرض ہے۔ ، اس مو قعہ پر علامہ شاہ نواز فاروقی ، مولانا خالد محمود قاسمی،سید سمیع اللہ حسینی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا حفیظ الرحمن کشمیری، میاں محمد طیب ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔