پنجاب لیبرکوڈ مزدور دشمن، احتجاجی تحریک چلائیں گے، نیشنل لیبر فیڈریشن

July 01, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ پنجاب میں متعارف کروایاگیاʼʼپنجاب لیبر کوڈʼʼ مزدور دشمن ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔ این ایل ایف مزدوروں کے حق کے لئے بھر پور احتجاجی تحریک چلائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کوڈ 2024کے حوالے سے مختلف مزدور فیڈریشنوں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔