پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے، سردار رحیم

July 02, 2024

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے اطلات سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرنے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے ، 300یونٹ مفت بجلی اور سستے پٹرول کی باتیں جھوٹ نکلیں، قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مشکل حالات میں ریلیف دینے کے بجائے مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے کرپٹ اتحادی حکومت اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے حکمرانوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے ۔