ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا فیصلہ

July 02, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی بورڈ اف ریونیو ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز کی مختلف فارمیشنز اور محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ بھرتیاں پاکستان کسٹمز کے ملک بھر کے مختلف محکموں اور فارمیشنز میں ہوں گی۔ مجموعی طور پر 1ہزار 597ملازمین بھرتی کے جائیں گے۔ بھرتیاں گریڈ ایک سے گریڈ 14تک کے عہدوں پر کی جائیں گی۔ جن ملازمین کی بھرتیاں ہوں گی ان میں اسسٹنٹ، لیڈی سرچرز، سپاہی، ڈرائیورز، UDCsLDCs، اسٹینو ٹائپسث، لائبریری اسسٹنٹ، وائرلیس اپریٹرز اور دیگر عہدے شامل ہیں۔ درخواستیں 20جولائی تک صرف ان لائن دی جا سکتی ہیں۔ بھرتیوں کے لیے میرٹ، صوبائی، اقلیتی، معذور اور خواتین کوٹے بھی مختص کیے گئے ہیں۔