15 کی موبائل پر پولیس اہلکاروں نے آپس میں ایک دوسرے پر بندوقیں تان لیں

July 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب مدد 15کی موبائل پر پولیس اہلکاروں نے آپس میں ایک دوسرے پر بندوقیں تان لیں،لڑائی کے دوران فائرنگ سے مددگار 15 کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب واقع پی ایس او پیٹرول پمپ پر مدد گار 15 کی موبائل میں ڈیزل ڈالوانے کے دوران مدثر اور امتیاز نامی پولیس اہلکاروں میں جھگڑا ہوگیا ،جھگڑے کے دوران امتیاز نے اپنی بندوق چیمبر کرکےمدثر پر تان دی ،اس موقع پر کانسٹیبل رب نواز ولد شاہ نے بیچ بچائو کرنے کے لئے آگے بڑھتے ہوئے امتیاز سے اسکی بندوق لینے کی کوشش کی تو بندوق سے گولی چل گئی ۔