اشرافیہ نے تعلیمی بجٹ کم کرکے پٹرول گیس کابجٹ بڑھادیا، پوسٹ بجٹ سیمینار

July 03, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ”پوسٹ بجٹ سیمینار“ ہوا۔پوسٹ بجٹ سیمینار میں طلبہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے کہاکہ اس ملک کی کرپٹ اشرافیہ نے تعلیمی بجٹ کم کر کے مفت،بجلی،پٹرول،گیس کا بجٹ ایک بار پھر بڑھا دیا ہے۔ شیخ فرحان عزیز,میاں عنصر محمود،ذیشان چوہدری و دیگر طلبہ رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔