محرم میں مجالس کیلئے 3 درجاتی سکیورٹی ،ایس اوپیزجاری

July 03, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ مجالس کیلئے 3 درجاتی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایک داخلی اور خارجی راستہ ہوگا، تمام حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب لازمی ہو گی۔ جسمانی سکیورٹی چیک کو یقینی بنائیں گے ، میٹل ڈیٹیکٹر سے لازمی چیک کیا جائے۔ ہر شخص کی سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج بھی لازمی بنائی جائے۔ لاؤڈ سپیکر صرف مجالس کی حدود تک استعمال کیا جائے وقت کی پابندی لازمی ہوگی۔ نیاز، لنگر اور سبیل کی تقسیم سے قبل محکمہ صحت سے چیک کروایا جائے ذاکرین غیر متناز ع تقاریر کرینگے۔ کار پارکنگ مجالس سے کم از کم 200 میٹر کے فاصلے پر بنانے کی بھی ہدایات شامل ہیں۔