8میٹر ریڈرز،1لائن مین ،2اسٹنٹ لائن مینز سمیت 12اہلکار ملازمت سےفارغ

July 03, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لیسکو نے بد عنوانی پر مزید 8میٹرریڈر ز، لائن مین 2 اسسٹنٹ لائن مینز 1،1بل ڈسٹری بیوٹر سمیت 12اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کے احکامات پر کارروائی کی گئی ۔ فارغ کیے جانیوا لوں میں قصور سرکل کے بل ڈسٹری بیوٹر بشیر احمد، میٹر ریڈر کلیم اللہ، میٹر ریڈر غلام مرتضیٰ، میٹر ریڈر غلام سرور، میٹر ریڈر محمد شاہد اور لائن مین ظفر اللہ ننکانہ سرکل کے میٹر ریڈر شہزاد اکرم، میٹر ریڈر منظور حسین، میٹر ریڈر عبداللہ، میٹر ریڈر محمد اکمل، اسسٹنٹ لائن مین حافظ گلباز اور اسسٹنٹ لائن مین محمد عدنان شامل ہیں۔ لیسکو حکام کے مطابق کسی ملزم کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کروایا گیا تھا۔