صوبائی وزیرپرائمری ہیلتھ کا کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

July 03, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال میں پرچی کاونٹر، ایمرجنسی ، میڈیکل اور یورالوجی وارڈز کا معائنہ کیا ۔ مریضوں اور لواحقین سے فراہم کردہ ادویات سمیت دیگر طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔