رانا جمیل منج کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں

July 03, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے نے پارٹی دفتر میں چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے ملاقات کر کے رائے ونڈ کی عوام کے لئے علاقے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر کھولنے کی درخواست کی۔علاوہ ازیں رانا جمیل منج نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔