بالی ووڈ اداکاروں کی پروڈیوسر کرشن کمار کی بیٹی کی آخری رسومات میں شرکت

July 23, 2024

تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکاروں نے بھارتی فلم پروڈیوسر کرشن کمار کی نوجوان بیٹی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو ممبئی میں ہونے والی بارش کے باوجود بالی ووڈ اداکاروں اور دیگر شخصیات نے کرشن کمار کی نوجوان بیٹی تیشا کمار کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور، بوبی دیول، فردین خان، جیکی شروف، کارتک آریان، فرحان اختر، فرح خان اور ساجد خان سمیت دیگر شخصیات نے آخری رسومات میں شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیشا کمار کی عمر 21 سال تھی، ان کی موت گزشتہ جمعرات کو ہوئی، وہ کافی وقت سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیشا کمار کا علاج جاری تھا اور ان کی موت جرمنی کے اسپتال میں ہوئی، بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد اہلخانہ نے انہیں جرمنی لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔