Advertisement

ایام شروع ہو جانے پر عورت حج کیسے کرے ؟

September 14, 2018
 

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ایک عورت حج کے لیے گئی اور پہلے اس نے عمرے کا احرام باندھا،تاکہ عمرہ کرنے کے بعد پھرحج کے دنوں میں حج کا احرام باندھے، مگر جاتے ہی ایام شروع ہوگئے اور اسے عمرے کا موقع نہیں ملا، یہاں تک کہ حج کے ایام شروع ہوگئے تو وہ اب کیا کرے،کیا عمرہ ادا کرے یا حج شروع کردے؟ ( ش۔ر)

جواب:۔یہ عورت عمرے کا احرام کھولنے کی نیت سے کوئی ایسا عمل کرلےجو حالت احرام میں منع ہو، مثلاً خوشبو لگالے اورپھر حج کااحرام باندھ لے اور حج کرنے کے بعدپھر عمرہ کی قضاکرلے اور ایک دم بھی دے دے۔ اس عورت پر حج والی قربانی یعنی دم شکر بھی واجب نہیں ہے۔


مکمل خبر پڑھیں