گوالمنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ عملے سے مزاحمت ، دکانداروں کے خلاف مقدمہ

December 02, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گوالمنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈکے عملے سے مزاحمت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سٹی کو محمد عدیل سپروائزر انفورسمنٹ انسپکٹر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے بتایاکہ بسلسلہ روک تھام تجاوزات دھوبی گھاٹ والی گلی گوالمنڈی پہنچے اورموقع پر کام شروع کیا تو اسی دوران شاہ جنگلا دکان کے مالک حاجی فاروق ، سرفراز خان ، آصف ، وحید ، ساجد اور دیگر بیس پچیس دکاندار آگئے جنہوں نے کارسرکار میں مداخلت کی اور عوام الناس کا راستہ روک دیا ۔