گھر کے اسٹائلش اندرونی دروازے

May 07, 2019

نئے گھر کی تعمیر ہو یا پرانے گھر کی تزئینِ نو، یہی وہ وقت ہوتاہے جب ہم گھر کے اندرونی دروازوں کو اسٹائل اور ٹرینڈز کے مطابق لگواکر گھر کی دلکشی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ دروازے کے بارے میںسوچتے ہی سب سے پہلا خیال یہی آتاہے کہ انہیںپائیدار ہونا چاہئے، ساتھ ہی یہ استعمال میںآسان، پرائیویسی فراہم کرنے والے اور شور شرابے کو دور رکھنے والے ہوں۔

دروازے ہمارے کمروں اور گھر کا ایک کرداربن جاتے ہیں، اس لیے وہی دروازے منتخب کریں، جو آپ کے گھر کے انٹیریئر ڈیزائن سے بہترین ملاپ کھائیں۔ گھر کے اندرونی دروازوں کے لیے بہتر اسٹائل اور ڈیزائن کو منتخب کرنے میںہم آپ کی رہنمائی کے لیے کچھ ڈیزائنز کا ذکر کررہے ہیں۔

پاکٹڈور

یہ ایک منفرد اسٹائل ہے، جسے لوگ ذوق و شوق سے منتخب کرتے ہیں۔ پاکٹ ڈور اور روایتی دروازے میںسب سے بڑا فرق یہ ہے کہ ایسے دروازے دیوار کے اندر چھپ سکتےہیں، یعنی جب آپ انہیں کھولیں تو یہ دیوراوں کی طرف کھسک کر بند ہوجاتے ہیں۔ یہ کچھ زیادہ پیچیدہ نہیںہوتا لیکن اس میں ذرا ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ اپنے بیڈرومز کیلئے انہیں منتخب کرتے ہیںلیکن انہیںگھر میںدیگر جگہوں پر بھی لگایا جاسکتاہے۔

فرنچ ڈور

فرنچ ڈور اندرونی دروازوں کے لیے بہت مشہور ہیں۔ انہیںمنتخب کرنے والے جانتے ہیں کہ یہ دل کو بہت لبھاتے ہیں، اسی وجہ سے وہ ان کی منہ مانگی قیمت بھی ادا کرتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ مہنگےہونے کے باوجود فرنچ ڈور بہت پریکٹیکل ہوتے ہیں اور اگر آپ کی جیب اجازت دے تو یہ بہتر ین آپشن بھی ثابت ہوتے ہیں، جس سے آپ کے گھر کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

بارن ڈور

یہ دروازہ بھی دیگر دروازوں سے مختلف ہے۔ شاید آپ سمجھتے ہوںکہ بارن ڈور باہر لگانے والا دروازہ ہے لیکن اگر آپ اندرونی دروازوںکےڈیزائن یا ٹرینڈز پر غور کریںتو آپ کو اندازہ ہوجائے گاکہ بارنڈور گھر کے اندراستعمال ہونے والے دروازوں میں بہت مقبول ہیں۔ اگر آپ اپنے گھر میںکنٹری اسٹائل ڈیکور اپنانے جارہے ہیں تو بارن ڈور اس کیلئےبہترین اضافہ ہوگا۔

بہت سے لو گ اس دروزاے کو ا پنے ماسٹر بیڈ روم کیلئے منتخب کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گھر کے نقشے کو غیر معمولی اور مختلف ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو اس قسم کے دروازے آپ کی خواہش پوری کرسکتے ہیں۔ اس کی تنصیب روایتی دروازوں سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ یہ اپنے فریم میںلٹکے ہوتے ہیں اور عام دروازوں سے قدرے بڑے ہوتے ہیں۔ آپ عموماً انہیںبڑی اینٹرینس میں دیکھتے ہیں تاہم اپنی مرضی سے آپ اسے بیڈروم یا لیونگ رو م میں بھی لگاسکتے ہیں۔

کولونیل ڈور

اگر آپ کو نقش و نگار یا کاشی کاری والا دروازہ لگواناہے تو کولونیل ڈور اس کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتاہے۔ یہ دروازہ سجاوٹی نقطۂ نگاہ سے بہتر بھی ہے اور پریکٹیکل بھی۔ ان دروازوں کاڈیزائن دیکھنے والوںکو اپنی جانب متوجہ کرلیتا ہے کیونکہ ان کی دلکشی سے کوئی منہ نہیںموڑ سکتا۔ یہ دروازہ آپ کے کمرے کی شان بڑھاتاہے۔

اس کی سجاوٹ اور بیل بوٹوں کی وجہ سے لوگ اسے اندرون کے بجائے بیرونی دروازے کے طور پر زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن ضروری نہیںکہ آپ بھی یہی کریں۔ بہت سے لوگ اسے ڈائننگ روم کی اینٹرنس پر بھی لگالیتے ہیں۔ البتہ اسے آپ بیڈروم یا باتھ روم کیلئے استعمال نہیںکرسکتے کیونکہ اس قسم کے دروازے پرائیویسی برقرار نہیں رکھ پاتے۔

کرافٹس مینڈور

کرافٹس مین ڈور منفرد ہوتے ہیںکیونکہ یہ مختلف قسموں کے ویژوئل اسٹائل فراہم کرتے ہیں، وہ بھی اس قدر کہ جتنا آپ سوچ سکتے ہیں۔ زیادہ تر دروازوں میں پینلز ہوتے ہیں، جو عام طور پر عمودی یا افقی طرز پر لگائے گئے ہوتے ہیں۔ کچھ کرافٹس مین ڈور میں پینلز دونوں طریقے سے لگائے جاتے ہیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ عجیب لگیں گے لیکن یقین مانیے کہ یہ آپ کو بہت پسند آئیںگے۔

اس میں نیچے کی طرف دو عمودی پینلز ہوتے ہیں،جو بہت لمبے ہوتے ہیں۔ یہ پینلز مستطیل شکل میںلمبے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے متوازی ہوتے ہیں۔ دونوں مل کر ایک دلچسپ اسٹائل بناتے ہیں، جو بہت سے لوگوں کا پسندیدہ بن جاتاہے۔

ایتھرٹن ڈور

ایتھرٹن ڈور بھی ایک ایسا اسٹائل ہے، جس کے بارے میںآپ کو جاننا چاہئے۔ اس ڈیزائن میں چار اُبھرے ہوئے پینلز ہوتے ہیں، ان میں سے دو بائیں طرف اور دو دائیں طرف عمودی طرز پر رکھے ہوتے ہیں۔ اس ٹائپ کے دروازے بہت اچھے دکھائی دیتےہیں اور اُبھرے ہونے کی وجہ سے لوگ ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔

یہ دروازے ان لوگوں کیلئے ہیںجو ڈبل ڈور دروازے استعمال کرتے ہیں۔ دوایتھرٹن ڈورز ایک ساتھ لگے ہوں تو اور زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ وسیع انٹرینس کو تو یہ باکمال بنا دیتے ہیںاور اس میںسے گزرتے ہوئے آپ کے مہمان داد دیے بنا نہیں رہ پاتے۔