’رانگ نمبر 2‘ کا کھڑکی توڑ بزنس

June 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

قہقہوں کا سیلاب ، ایڈونچر اور سسپنس ، عید پر ریلیز ہونے والی فلم رانگ نمبر 2 کا کھڑکا توڑ بزنس جاری ،4 دن میں نو کروڑ پچیس لاکھ روپے کمالیے ۔

جیو کے اشتراک سے بننے والی فلم رانگ نمبر ٹو چھٹی کے روز بھی باکس آفس پر چھائی رہی ،سینما گھروں میں بے پناہ رش اور ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔فلم برطانیہ اور متحدہ عراب امارات میں بھی نمائش کےلئے پیش کردی گئی ہے ۔

ہدایت کار یاسر نواز کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم میں اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیاجارہا ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایک بار نہیں بار بار دیکھنےوالی ہے ۔


رانگ نمبر2 کے مرکزی کرداروں میں باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، دانش نواز، یاسر نواز، احمد حسن، شفقت چیمہ ، ثنا فخر اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات معروف ہدایت کار یاسر نواز نے دی ہیں جبکہ آئی ایم جی سی کے شیخ امجد رشید اور حسن ضیا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔


یاد رہے کہ فلم ’رانگ نمبر 2‘ یاسر نواز کی 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم رانگ نمبر کا سیکوئل ہے اور فلم میں مرکزی کردار نیلم منیر اور سمیع خان ادا کررہے ہیں۔