ارضِ کربلا اور دعائے حسینی

September 10, 2019

’’اے اللہ تو ہر مصیبت میں میرابھروسا اور ہر تکلیف میں میرا آسرا ہے، مجھ پر جو وقت آئے، ان میں تو ہی میرا معاون و مددگار تھا، بہت سے غم واندوہ ایسے ہیں، جن میں دل کمزور پڑجاتا ہے، کامیابی کی تدبیریں کم ہوجاتی ہیں، رہائی کی صورتیں گھٹ جاتی ہیں، دوست ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، اور دشمن شماتت کرتے ہیں، لیکن میں نے اس قسم کے نازک اوقات میں سب کو چھوڑ کر تیری طرف رجوع کیا (ہے) تجھ ہی سے اس کی شکایت کی، تونے ان مصیبتوں کے بادل چھانٹ دیے اور ان کے مقابلے میں میرا سہارا بنا، تو ہی ہر نعمت کا ولی ہر بھلائی کا مالک اور ہر آرزو اور خواہش کا منتہٰی ہے۔