Advertisement

پی ایچ اے کا پارکوں میں تعینات سیکورٹی گارڈز کو یونیفارم فراہم کرنے کا فیصلہ

September 09, 2019
 

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی نے اپنے پارکوں میں تعیناتی سیکورٹی گارڈ زکو یونیفارم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ اے کے زیر اہتمام شہر کے پارکوں میں اس وقت تقریباً پچاس گارڈ کام کر رہے ہیں ، پی ایچ اے ان کو یونیفارم دے گا تاہم بعد میں ماہانہ بنیادوں پر سو روپے ان کی تنخواہوں سے کاٹا جائے گا ، پی ایچ اے حکام کے مطابق یونیفارم (وردی) سے عام شہریوں کو بھی پتہ چل سکے گا کہ یہ پی ایچ اے کے ملازم ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں