Advertisement

اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان نسل پرستانہ ہے، ترکی

September 11, 2019
 

عرب لیگ اور ترکی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کی وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے بیان کو نسل پرستانہ قرار دے دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


عرب لیگ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امن متاثر ہو گا۔

ادھر ترکی کے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو الیکشن سے پہلے ہر طرح کے غیر قانونی اور جارحانہ بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کا نیتن یاہو کا وعدہ نسلی عصبیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ آخر دم تک اپنے فلسطینی بھائیوں کے حقوق اور مفادات کا دفاع کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن جیتے تو وادی اردن میں یہودیوں کی آبادکاری کر کے دکھائیں گے۔


مکمل خبر پڑھیں