Advertisement

آدم خور انسانوں پر مبنی فلم ’دُرج‘ کب ریلیز ہوگی؟

September 11, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستانی فلم ’درج‘ 18 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی

آدم خوری کے متعلق حقیقی واقعات سے متاثر کہانی اس سے قبل برصغیر میں کسی ڈائریکٹر نے پردہ سیمیں کی زینت نہیں بنائی۔

آئی ایم جی سی نے پاکستانی فلموں کے شائقین کے لیے منفرد موضوع اور دلچسپ حقائق پر مبنی ایک ایسی فلم کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جو اس سے قبل پاکستان اور بھارتی فلمی صنعت میں کسی پروڈکشن ہاؤس نے شائقین کے سامنے نہیں پیش کیا۔

”دُرج“ کے عنوان سے بنائی گئی فلم برصغیر میں آدم خور انسانوں سے متعلق کہانیوں اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے۔ ہیڈ ڈائریکٹر شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے فلم کو حقیقی لک دینے کے لیے کئی مہینے ریسرچ کی اور کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ ان کے طرز زندگی کی پراسراریت کو صیحح روپ میں فلم بینوں کے سامنے پیش کیا جاسکے۔

شام فلمز کے بینر تلے بنائی گئی اس فلم میں شمعون عباسی، شیری شاہ، مائرہ خان، ڈودی خان، نعمان جاوید، عذیر عباسی اور نعیم عباسی نے اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ سسپنس سے بھرپور فلم کا میوزک معروف موسیقار آصف نورانی نے ترتیب دیا ہے۔

فلم کے ریلیز کردہ ابتدائی ٹریلرز کو اب تک یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد دیکھ اور سراہ چکے ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

”دُرج“ 18 اکتوبر کو آئی ایم جی سی (ڈسٹری بیوشن کلب) کے پلیٹ فارم سے پاکستانی سرکٹ کے تمام سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ اسے بین الاقوامی ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔


مکمل خبر پڑھیں