ای سگریٹ بھی دل کو نقصان پہنچا سکتی ہے، تحقیق

یورپ سے
September 12, 2019

لندن (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ای سگریٹ دل کو نقصان پہنچاسکتی ہے اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اب ویپنگ تجویز کرنا بند کردیا جائے، ریسرچز نے الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے نکوٹین کے بخارات سانس کے ساتھ جسم میں کھینچنے یعنی ویپنگ کے دل کی بیماریوں پر اثرات کے حوالے سے 38اسٹڈیز کی چھان بین کی اور تین چوتھائی ٹیسٹوں میںتباہ کاری کی پریشان کن علامات پائی گئیں۔ بعد میں سائنسدانوں نے ان آزمائشوں کو ہٹا دیا جنہیں تمباکو انڈسٹری کی جانب سے فنڈ کیا گیا تھا یا جن میں مفادات کا تحفظ نظر آیا تو نقصان کی شرح 90فیصد تک بڑھ کر سامنے آئی۔ لندن اسکول آف ہائی جین اینڈٹراپیکل میڈیسن کے پروفیسر آف یورپین پبلک ہیلتھ مارٹین مک کی سے جب پوچھا گیا کہ کیا اب پبلک ہیلتھ انگلینڈ کو ایڈوائس بدلنی کرنی چاہئے تو پھر جواب ملا بالکل ہاں۔