Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت سبیلیں اورمیڈیکل کیمپ لگائے گئے

September 12, 2019
 

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سبیلیں اور میڈیکل کیمپ لگائے گئے اور عزاداروں کو فرسٹ ایڈ کی سہولت فراہم کی گئی، اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ نو محرم الحرام کی شب رضویہ امام بارگاہ کے منتظمین اور علمائے کرام سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کی جانب سے لگائی گئی سبیل میں عزاداروں کو شربت پلایا، وہاں موجود ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ عزاداران کو فوری طور پر طبی سہولت فراہم کی جائے اور کسی قسم کی کوئی غفلت نہیں برتی جائے۔


مکمل خبر پڑھیں