Advertisement

اسپرین سے فضائی آلودگی سے بچاؤ ممکن ہے

October 07, 2019
 

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپرین کے استعمال سے فضا میں موجود آلودگی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

امریکی یونیورسٹی آف کولمبیا، ہارورڈ اور بوسٹن کی جانب سے ’ امیریکن جرنل آف ریسپائریٹری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن ‘ میں شائع کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق اسپرین کے استعمال سے انسانی پھیپھڑوں پر آلودگی کے مضر اثرات 50 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


نان اسٹوئیرائیڈل اینٹی انفلامینٹری ڈرگز ( NSAID) کے نام سے کی جانے والی تحقیق میں 2 ہزار لوگوں کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپرین کے استعمال سے پھیپڑوں کو فضائی آلودگی سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی بچے تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں

اسپرین فضا میں نمی اور مادہ کی شکل میں موجود گاڑیوں کے دھوئیں ،کوئلے اور کچرے کے جلنے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کے نتیجے میں پھیپڑوں کو نقصان پہنچانے والے ذرّات سے بچاؤ کا ذریعہ بنتی ہے۔

کولمبیامیلمن اسکول کے ’ڈیپارمنٹ آف انوائرمینٹل ہیلتھ اینڈ سائنسز ‘ (DEHS) کے محقق ڈاکٹر زو جاؤ کے مطابق یہ ضروری ہے کہ فضائی آلودگی جو مضر صحت ہے اس سے ہر حال میں بچا جائے اور اس سے بچاؤ کے لیے تدابیر کرنا لازمی ہے کیوںکے فضائی آلودگی کینسر یا دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

محقیقین کی جانب سے اس سے قبل کی جانے والی ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن بی بھی فضائی آلودگی کے مضر اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں