Advertisement

ملائیشیا میں جعلی خبروں کی روک تھام کا قانون ختم

October 10, 2019
 

کراچی(نیوزڈیسک)ملائیشیا میں جعلی خبروں کی روک تھام کے خاتمے کیلئے اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ کا استعمال کیا ہے،جس کے بعد اس قانون کو ختم کردیا گیا ہے۔بدھ کو جعلی خبروں کے پھیلانے کے ایسے قانون کو ختم کردیا گیا ہے کہ جس کے تحت 6 سال قید کی سزا ہوتی تھی۔اس قانون کے تحت کوئی بھی اگر پرنٹ یا سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے جعلی خبروں کو پھیلانے میں ملوث پایا جاتا تھا تو اسے 1لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑنا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں