Advertisement

سلمان خان کے گھر کا نگراں چوری کے الزام میں گرفتار

October 10, 2019
 

بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر کے نگراں کو چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سلمان خان کے گھر کا نگراں چوری کے الزام میں گرفتار

یہ بھی پڑھیے: علی ظفر کے ساتھ کم سن گلوکارہ کون؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے گھر کی نگرانی پر معمور ملازم 62 سالہ شکتی سدھیشور رانا کو گزشتہ روز 30 سالہ پرانے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شمعون عباسی کی وزیراعظم سے اپیل

سینئر پولیس افسر کے مطابق 1990ء کی دہائی میں شکتی کو دیگر ملزمان کے ساتھ چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اُنہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا، مقامی عدالت نے اس کی ضمانت ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کےخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

حال ہی میں پولیس کو اطلاع ملی کہ شکتی رانا پچھلے 20 سال سے گورائی گاؤں کے ساحلی علاقے میں موجود ہے اور آج کل سلمان خان کے بنگلے میں نگراں کے طور پر کام کر رہا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں