سوکا ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی، دفاعی چیمپئن جرمنی کی بدترین کارکردگی

October 22, 2019

یونان کے شہر کریٹ میں کھیلے جانے والے سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں سب سے بڑا اپ سیٹ دفاعی چیمپئن جرمنی کی بدترین کارکردگی تھی۔اس کی کارکردگی ابتدائی میچ سے ہی چیمپئن جیسی نہ تھی۔ گروپ ایچ میں شامل اس ٹیم نے چار میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو ڈرا کرکے مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کئے اور گروپ ایچ جس میں پاکستان بھی شامل تھا تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس گروپ میں ہنگری نے چار میچوں فتح کے ساتھ مجموعی طور پر 12 پوائنٹس کے ساتھ گروپ چیمپئن کی حیثیت سے پری کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کی۔ گروپ کی دوسری ٹیم سلووینیا رہی جس نے چار میچوں میں سے ایک جیتا اور دو ڈرا کئے اور بہتر گول اوسط پر گروپ کی دوسری ٹیم کی حیثیت سے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔

پاکستانی ٹیم جس نے ایونٹ میں کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کی۔ بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے آخری پانچویں پوزیشن پر رہا۔ آخری میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہتر نہ رہی ،پاکستان کے ٹاپ اسکورر 17سالہ محمد وحید زخمی ہونے کی وجہ سے ہنگری کیخلاف میچ میں شرکت نہ کرسکے۔ ان کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔