بنگلا دیشی طالبہ عالمی مس یونیورس مقابلے میں حصہ لے گی

November 06, 2019

بنگلا دیش کی مس یونیورس کا ٹائٹل مقامی یونی ورسٹی کی ایک طالبہ نے جیت لیا۔

تھرڈ ایئر کی اسٹوڈنٹ شیرین اختر شہلا اب مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستانی نژاد حسینہ مس یونیورس فائنل میں پہنچ گئی

بنگلا دیش پہلی دفعہ اس ایونٹ میں شرکت کرے گا۔

ڈھاکا میں ہونے والے ایک ایونٹ میں یونی ورسٹی کی طالبہ شیرین اختر شہلا کو بنگلا دیش کی اس سال کی مس یونیورس کا ٹائٹل دیا گیا۔

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے طالبہ کو تاج پہنایا، ٹائٹل جیتنے والی شیرین اختر مس یونیورس کے 68 ویں ایڈیشن میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔