حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کو فوری 6 ارب فراہم کرنے کا فیصلہ

November 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کو فوری 6 ارب فراہم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے فوری طور پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غریب خاندانوں کو خصوصی ریلیف دینےکی کوشش کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز سے کرپشن کے خاتمے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے افراد اور غربت سے متاثرہ خاندانوں کو خصوصی ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت کی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے مشکل فیصلے کیے ہیں۔