Advertisement

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،بھٹوں اورٹائرجلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ

November 09, 2019
 

لاہور(خصوصی رپورٹر)آئندہ چنددنوں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، ناقص ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں، ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کاآغاز کر دیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز اور ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔ یہ فیصلے گزشتہ روز وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے سموگ پر کنٹرول کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی تشکیل شدہ مانیٹرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیے گئے۔


مکمل خبر پڑھیں