کراچی پریس کلب میں میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

November 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی پریس کلب میں میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

صوبائی سیکریٹری صحت زاہد علی عباسی کا کہنا ہے کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے خلاف سندھ بھر میں جاری ویکسینیشن مہم کے دوران آٹو لاک یا دوبارہ استعمال نہ ہونے والی سرنجز کے ذریعے بچوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں، ان سرنجز کے استعمال سے بچے ایک دوسرے سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کیمپ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ اب تک سندھ میں 40 لاکھ بچوں کو کو ٹائیفائیڈ کی ویکسینیشن کروائی جاچکی ہے لیکن اب تک کوئی ایک بچہ بھی اس مہم کے دوران سیریس طور پر متاثر نہیں ہوا، ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کے اقدامات کر رہے ہیں، اینٹی ریبیز ویکسین کے تیرہ ہزار سے زائد وائلز پورے سندھ کے اسپتالوں میں موجود ہیں۔

کراچی پریس کلب میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے منعقدہ ویکسینیشن کیمپ میں سیکریٹری صحت سندھ زاہدعلی عباسی کے علاوہ سربراہ این آئی سی ایچ ڈاکٹرجمال رضا، صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران، ای پی آئی سندھ کے سربراہ ڈاکٹر اکرم سلطان، ڈاکٹر سہیل بن سعید، ڈاکٹر ایاز سومرو، سنیل راجہ سمیت دیگر شخصیات شرکت کی۔

ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ویکسینیشن کیمپ میں بڑی تعدادمیں بچوں کو ٹائیفائیڈ کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

اس موقع پرصوبائی سیکریٹری صحت زاہد علی عباسی نے کہا کہ یہ مہم 18 نومبرسے شروع ہوئی جوکہ 30 نومبرتک جاری رہے گی، ہماراہدف ایک کروڑ بچے ہیں اور اس مہم کو کامیاب بناکر ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری سے بچانا ہے۔

سربراہ این آئی سی ایچ ڈاکٹرجمال رضا نے کہا کہ تقریباًچالیس سے پچاس ہزار بچے ایکس ڈی آرٹائیفائیڈ سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ای پی آئی سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرم سلطان کا کہنا تھا کہ اس ویکسین کو لگانے کا مقصد ٹائیفائڈ سے بچاؤ ہے اور جو بچہ اینٹی بائیوٹک لے رہاہے کورس مکمل ہونے کے بعدبھی یہ ویکسین لگوا سکتا ہے۔

ویکسنیشن کیمپ کے موقع پر صدر کراچی پریس کلب امتیازخان فاران اور اراکین پریس کلب کی جانب سے شرکا میں اجرک کاتحفہ بھی پیش کیا گیا۔