جامع نصیحت: انسان کی اچھائی اور بُرائی کا انجام

November 29, 2019

حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ صحابۂ کرام ؓکی ایک جماعت کا ایک جنازے سے گزر ہوا تو انہوں نے اُس کی تعریف اور خوبیاں بیان کیں تو حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا:

واجب ہوگئی، پھر یہ جماعت ایک اور جنازے کے قریب سے گزری تو اُس کی انہوں نے بُرائیاں بیان کیں، نبی کریمﷺ نے فرمایا واجب ہوگئی، اس پر حضرت عمر فاروقؓ نے دریافت کیا اے اللہ کے رسول ﷺکیا چیز واجب ہوگئی؟

آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس جنازے کی تم نے تعریف کی تو اُس کے لیے جنت واجب ہوگئی اور جس جنازے کی تم نے بُرائی بیان کی تو اُس کے لیے دوزخ واجب ہوگئی اور تم زمین پر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو …(صحیح بخاری و صحیح مسلم )