آسٹریلیا میں شکست کی کوئی معافی نہیں ، اظہر علی

December 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹیم کی پرفارمنس کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پرفارمنس کی کوئی معافی نہیں ، ہم نے اس طرح پرفارم ہی نہیں کیا جیسا سوچا تھا۔

دورہ آسٹریلیا سے واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ دورہ آسٹریلیا میں ناقص پرفارمنس کی کوئی معافی نہیں ،اچھی تیاری کی لیکن بد قسمت رہے ۔

اظہر علی نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں بابر اعظم اور رضوان کی بیٹنگ اور نوجوان بولرز کی بولنگ ایک مثبت اشارہ ہے ۔

سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ سارے ہی کھلاڑی پہلی بار یہاں کھیلیں گے، ہمیں سوچ سمجھ کر یہاں اچھا کھیلنا ہوگا۔

کپتانی کے بارے میں پوچھے گئےسوال پر اظہر علی نے کہا کہ وہ ٹیم میں ہوں یا نہ ہوں یہ سوچتے نہیں ،بحیثیت پلئیر میرا کام اچھا اور پلان کے مطابق کھیلنا ہے ۔