کراچی مراتھن کو عالمی سطح پر لے جانے کا عزم

January 14, 2020

کراچی : سی ویو کے ساحل پر دوسری کمشنر کراچی سٹی میرا تھن ریس کے شرکاء ریس میں حصہ لے رہے ہیں

دوسری کمشنر کراچی سٹی مراتھن اس اعتبار سے کامیاب رہی کہ اس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے اپنے شوق اور جذبے کا اظہار کیا، شرکاء کا جوش و خروش قابل دید دکھائی دیا،چھ ہزار سے زائد مرد، خواتین، بوائز اور گرلز صبح سویرے ہی مراتھن کے مقام معین خان اکیڈمی پہنچ گئے تھے، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین،سابق قومی کر کٹ کپتان معین خان، ، ڈاکٹر فرحان عیسی، کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات مراتھن میں ایکشن میں نظر آئیں، وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے اور آئندہ سال خود بھی مراتھن میں دوڑنے کا اعلان کیا، خواتین اور گرلز کی ریس کا فاصلہ پانچ کلو میٹر جبکہ مردوں اور بوائز کے لئے سات کلو میٹرز کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا،غلام محمد خان نے نظامت کے فرائض انجام دئیے، مردوں میں 30پلس میں لیاقت علی، خواتین میں عظمی عابد نے پہلی پوزیشن حاصل کی،انڈربوائز میں محمد سجاد ،گرلز میں سحرش ،انڈر30مین علی حسن اور ماریا ندیم نے

پہلی پوزیشن حاصل کی، سنیئر سٹیزن میں طاہر صدیقی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شہر کے امیج کو مثبت انداز میں دنیا کے سامنے لانے کے لئے ایک اچھی کوشش کی ہے اور اب یہ مراتھن سالانہ ایونٹ بن گیا ہے جس میں ان کے ساتھی ڈی سی ساؤتھ سید صلاح الدین ، خالد شمسی، غلام محمد خان، احمد علی راجپوت،سید محفوظ الحق، ڈاکٹر فرحان عیسی نمایاں ہیں، امید ہے کہ اگلے سال کراچی مراتھن میں خصوصی طور پر انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا،جبکہ ملک کے نامور کھلاڑیوں کو خصوصی دعوت دی جائے گی، کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں کے نامور کھلاڑیوں، فن کاروں اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ اسے ہم کینیا، لندن، نیویارک اور سڈنی مراتھن جیسی شہرت دلاسکیں۔ (نصر اقبال)