سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے کی کمی

January 18, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت میں فی تولہ 200روپے کی کمی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1556ڈالر مستحکم رہی تاہم ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنے کے باعث مقامی مارکیٹ میںفی تولہ سونے کی قیمت200روپے کی کمی سے 89300 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے 76460روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883روپے مستحکم رہی۔