یاسر کو اقراء کی کس عادت نے شادی پر مجبور کیا؟

January 20, 2020

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی کے بارے میں جاننے کے لیے ان کے مداح متجسس رہتے ہیں۔

مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے یہ جوڑی بھی سوشل میڈیا خصوصاً انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب پُر مزاح انداز میں دیئے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ اقراء کی کس عادت نے آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ اقراء آپ کے لیے زندگی کی بہترین ساتھی ہیں۔

اس کے جواب میں یاسر نے جواب میں لکھا کہ ’سب کی بہت عزت کرتی ہے۔‘

سوال جواب کے اس سیشن میں یاسر سے زیادہ شادی کے حوالے سے ہی سوال کئے گئے، ایک صارف نے پوچھا کہ شادی سے پہلے کی زندگی اچھی ہے یا بعد کی؟

کامیڈین یاسر حسین نے اس سوال کا انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے اقراء کو چھوٹی لڑکی قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’سچ کہوں گا تو ایک چھوٹی لڑکی سے مار کھاتا اچھا نہیں لگوں گا۔‘

انہی سوالوں کے جواب میں انہوں نے اپنی شادی کو بھی ایک ڈرامہ کہہ دیا۔

ایک صارف نے حالیہ ڈراموں میں سب سے پسندیدہ ڈراموں کا پوچھا تو یاسر نے اپنی شادی اور ’میرے پاس تم ہو‘ کا نام لیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے:اقرا اور یاسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

واضح رہے کہ 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقراء اور یاسر کی جوڑی آپس میں نوک جھونک اور دلچسپ تصویری کیپشن کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہے۔