• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین اپنی اہلیہ کے لیے کھانا بناتے ہوئے


سوشل میڈیا پر خود کو باخبر رکھنے والے اداکار یاسر حسین اپنی نئی نویلی دلہن اقرا عزیز حسین کے لئے شیف بھی بن گئے، اقرا نے بھی شوہر سے محبت کا اظہار یہ کہہ کر کر دیا کہ ’ مجھے آپ کی بیوی ہونے پر فخر ہے‘۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اقرا اور یاسر سری لنکا کے ایک ہوٹل کے کچن میں موجود ہیں۔


اقرا عزیز حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اداکار یاسر حسین اپنی اہلیہ اقرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آج میں نے یہ پلاؤ، ہر ی چٹنی اور رائتہ آپ کے لیے بنایا ہے اور پھر یاسر وہاں موجود شیفس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مہنگی خریداری پر یاسر نے اقراء کو طنز مار دیا

یاسر حسین مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ اِن دونوں شیفس کو میری اُردو بلکل سمجھ نہیں آرہی لیکن پھر بھی میں اِن دونوں کا شُکر گُزار ہوں کہ دونوں شیفس نے مجھے یہاں کھانا بنانے کی اجازت دی۔

اقرا عزیز حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سری لنکا میں پاکستانی کھانا صرف یاسر حسین ہی بنا سکتے ہیں۔‘

اقرا نے اپنے شوہر یاسر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھےآپ کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔‘

دوسری جانب یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ اقرا کے لیے کھانا بنانے کی تیاری کر تے ہوئے ادرک اور لہسن کاٹ رہے ہیں۔


یاسر حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’امّی جان کہتی تھیں کہ ادرک اور لہسن ہمیشہ تازہ ہی استعمال کریں، اِس سے ذائقہ بدل جاتا ہے۔‘

یاسر حسین نے اپنے کیپشن میں کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ForMyLove, Desi, Food, Pulao۔

واضح رہے کہ اقرا اور یاسر گزشتہ ماہ 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب یہ نو بیہاتا جوڑا ہنی مون کے لیے سری لنکا گیا ہوا ہے۔

تازہ ترین