آٹا بحران پر کراچی فلور ملز کا فوٹو سیشن!!

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

آٹا بحران پر کراچی فلور ملز کا فوٹو سیشن!!

آٹا بحران پر کراچی فلور ملز نے فوٹو سیشن کے لیے 43 روپے فی کلو آٹے کے ٹرک سندھ اسمبلی کے آگے لا کر کھڑے کر دیے۔

شہر کی مختلف فلور ملوں کے درجنوں ٹرک 430 روپے میں 10 کلو تھیلا فروخت کرنے پہنچ گئے۔

سندھ اسمبلی کے باہر سڑک کے دونوں اطراف اور سندھ ہائی کورٹ کے باہر کبوتر چورنگی پر آٹے کے تھیلوں سے لدے ٹرک دیکھے گئے۔

آٹا ملرز کا کہنا ہے کہ ان کا آٹا فروخت کرنے والے افراد سندھ اسمبلی کے سامنے سڑک پر بیٹھے ہیں لیکن خریدار نہیں۔

فوٹو سیشن کرنے والے کراچی کی ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں میں آٹے کے بورے فروخت نہیں کر رہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہ ملز مالکان چاہتے ہیں کہ سستا آٹا عوام تک پہنچے تو ان کو چاہیے کہ آٹے کے یہ ٹرک بازاروں میں جا کر فروخت کریں اور دکھاوے کے اقدامات کر کے عوام کے ساتھ مذاق نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا فائدہ اٹھا کر آٹا ملز مالکان نے چند روز میں اربوں روپے کما کر عوام کے منہ سے سوکھی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا۔