جو آپ کے اہلخانہ پر حملہ کرے اسے نہ بخشیں، وزیراعظم کی سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

جو آپ کے اہلخانہ پر حملہ کرے اسے نہ بخشیں، وزیراعظم کی سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم سے کہا ہے کہ ان کے اہلخانہ پر لفظی حملہ کرنے والوں کو نہ چھوڑا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو نئی ہدایات جاری کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو آپ کے اہل خانہ پر حملے کرے اس کو نہ بخشا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان گرے ہوئے لوگوں نے بشریٰ بیگم پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بیگم کلثوم نواز کے خلاف ایک لفظ بھی استعمال نہیں کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللّٰہ جیسے لوگوں سے ہے۔