’’ مالی حالات تنگ ہیں،بیوی بچوں کوخرچہ نہیں دے سکتا‘‘اداکار محسن عباس کاعدالت میں جواب جمع

لاہور
January 22, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)اداکار محسن عباس نے اپنے بچے اور سابقہ بیوی کو خرچہ دینے سے انکار کردیا،ادکار نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔ محسن عباس نے فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن کے روبرو جواب جمع میں موقف اختیا کیا کہ سابق اہلیہ کو پہلے خرچہ ادا کرتا رہاہوں تاہم آجکل حالات سخت ہیں بے روزگار ہوں ۔بیوی اور بچے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا ہوں۔ عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 27 جنوری کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔