وزن بڑھا تو ہاکی کیمپ سے باہر

January 28, 2020

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعدقومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ کا اگلا مرحلہ امکان ہے کہ 30جنوری سے ایک ہفتے کے لئے دوبارہ شروع ہوگا، کیمپ میں ابتدائی طور پر60کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جس میں بعد بارہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا کیمپ میں موجود48کھلاڑیوں میں سے مزید دس کھلاڑیوں کو اگلے ایک ہفتے کے کیمپ میں شارٹ لسٹ کیا جائے گا، ٹیم کے دانش کلیم نے بتایا کہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس پر زیادہ توجہ دی گئی، کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور غذا کے حوالے سے چارٹ دیا گیا اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزن بڑھنے کی صورت میں کھلاڑی کو پہلے دن ہی اگلے مرحلے میں کیمپ سے فارغ کردیا جائے گا۔

سافٹ بال فیڈریشن کے تحت اولمپکس کائونٹ ڈائون تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی،جہانگیر خان، اصلاح الدین، آصف عظیم، باکسرملنگ بلوچ اور، تہیمنہ آصف کیک کاٹ رہے ہیں

پاکستان ویٹرنز ہاکی ٹیم نے عمان کے خلاف تین میچوں کی ماسٹرز ہاکی سیریز جیت لی، سیریز کے اختتام پر رنگا رنگ تقریب میں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل بنگل خان مہر نے فاتح کپتان قمر ابراہیم کووننگ ٹرافی دی، انہوں نے کہا کہ ویٹرنز ہاکی ٹیم کی آمد خوش آئند ہے، امید ہے دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی،انہوں نے کراچی میں چھ قومی ویٹرنز ہاکی ٹور نامنٹ کے حوالے سے بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر اکیڈمی کے روح رواں سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین، قومی سلیکٹر ایاز محمود اور دیگر بھی موجودتھے۔جاپان کے شہرطوکیو میں 24 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپک گیمز 2020 کے کاؤنٹ ڈاون کے سلسلے میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کمشنر ہائو س میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

گیٹو ریڈ باسکٹ بال ٹور نامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی سلیم خمیسانی، غلام محمد خان انعامات تقسیم کرتے ہوئے

جس میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی، اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان، سابق ہاکی کپتان اصلاح الدین،

باکسر ملنگ بلوچ، سافٹ بال فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آسف، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمدعلی راجپوت، فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم،جوائنٹ سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ، فنانس سیکریٹری مراد حسین، کوچ فراز اعجاز،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اصغر بلوچ سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر ٹوکیو اولمپک گیمزمیں سافٹ بال کے کھیل کی شمولیت کے حوالے سے اولمپک کے لوگوپرمبنی خصوصی طور پرتیار کیاگیاکیک کاٹا گیا، کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کا داوُ د کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو

فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر شہر کو بھرپور طور پر سجایا جائے گا خا ص طور پر کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے ملنے والی شاہراہوں اور چوراہوں کو اور نمایاں دیواروں کو اس طرح سجایا جائے گا کہ کراچی میں کرکٹ فیسٹول جیسا ماحول ہو۔ کراچی میں ایک بڑی اسکرین نصب کی جائے گی تاکہ عام لوگ پی ایس ایل کے میچز سے محظوظ ہوسکیں۔گرلز نیٹ بال ٹور نامنٹ کےانڈر 19 فائنل میں ایلیٹ نیٹ بال کلب نے سٹی اسکول پی اے ایف کو مات دی ،جبکہ تیسری پوزیشن حبیب گرلز کالج نے حاصل کی، انڈر 17 کےفائنل میں حبیب گرلز اسکول نے سٹی اسکول پی اے ایف کو شکست دے دوچار کیا۔

آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز بیڈ منٹن چیمپئن شپ کی فاتح کراچی اعلی ثانوی بورڈ کی کھلاڑیوں کا چیئرمین کراچی انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد کے ساتھ گروپ ساتھ میں طار ق ابرار ، عبد الباسط بھی نمایاں ہیں

انڈر 15 فائنل میں سٹی اسکول گلشن کو کراچی گرامر اسکول نے ناکامی سے دوچار کر کے ٹائٹل جیتا، مہمان خصوصی مسز نائلہ درانی پرنسپل سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر صدر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مدثر آرائیں ، سیکرٹری سید گوہر رضا اور سٹی اسکول ساوتھن ریجن کے اسپورٹس کوڈینٹر سید انتظار حیدر بھی موجود تھے۔پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے نئے کھلاڑیوں کو گروم کرنے کے لئے اس ماہ کے آخر میں22جونیئر کھلاڑیوں کا طویل مدت تر بیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔